Sunday, December 22, 2024
HomeUrdu Newsاداکارہ حاجرہ خان کی نئی آنے والی کتاب میں عمران خان کے...

اداکارہ حاجرہ خان کی نئی آنے والی کتاب میں عمران خان کے بارے میں سنگین انکشافات

اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب افیون کہاں اگتی ہے کی اسلام آباد میں تقریب رونمائی

کتاب میں اداکارہ حاجرہ خان کی طرف سے عمران خان کے بارے میں سنگین انکشافات

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔ کتاب افیون کہاں اگتی ہے کی مصنفہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ حاجرہ خان ہیں۔ اس کتاب میں عمران خان کے حوالے سے سنگین انکشافات کا ذکر کیا گیا ہے۔

اداکارہ حاجرہ خان کا کہنا ہے کہ یہ محبت کی کہانی نہیں ہے. اس میں میری زندگی کی کہانی ہے! حاجرہ خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کتاب نو سال پہلے لکھی گئی تھی جب وہ شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ کر لندن چلی گئی تھی لیکن عمران خان کے سسرال کی وجہ سے یہ کتاب شائع نا ہوسکی کیونکہ عمران خان سے بہت خطرہ تھا۔

افیون کہاں اگتی ہے کی تقریب رونمائی میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو نجی طور پر جاننا میرے لئے ایک سیاہ اور خوفناک تجربہ تھا۔ اس وقت عمران خان کو جاننے کی وجہ سے میرا کیریئر شدید مشکلات کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حامیوں کی جانب سے ایک مسیحا ماننا انتہائی خوفناک عمل ہے۔ مزید یہ کہ کتاب ۲۰۱۴ میں اس وقت بغیر کسی سیاسی دباؤ کے لکھی جب عمران خان وزیراعظم بھی نہیں بنے تھے۔ تاہم عمران خان کی وجہ سے انہیں شدید خطرہ بھی تھا جس کی وجہ سے اس وقت کتاب شائع نا ہوسکی۔

حاجرہ خان کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان کے حامیوں کی جانب سے اس کے سوشل اکاؤنٹ کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔ اداکارہ کا دعوی ہے کہ وہ عمران خان کو نہایت قریب سے جانتی ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے اپنی اس کتاب میں عمران خان کے حوالے سے چند سنگین اور خوفناک قسم کے انکشافات بھی کئے ہیں۔

web desk
web deskhttps://ledetimes.com/
LEDE Times - Digital News Pakistan is a news website to provide lede stories on Politics, Showbiz, Health and Entertainment based on National and International sources.
RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular