سال کا پہلا دن: ایوان صدر میں ننھے پھولوں کی آمد

0
38
President House Pakistan open to Public

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایوان صدر کی طرف سے یہ خبر شیئر کی گئی کہ آج سال کے پہلے دن ایوان صدر کو دن 1 بجے سے 4 بجے تک عام عوام کیلئے کھولا گیا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے شہریوں نے ایوان صدر کے مختلف حصوں کی سیر کی۔ اس موقع خواتین، بچوں، طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق شہریوں نے ایوان صدر میں بالکونیاں، باغیچے اور فواروں کے علاوہ ایوان صدر میں نصب خوبصورت ماڈلز دیکھے، ایوان صدرکے عملہ کی جانب سے شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔ مختلف مقامات پر شہریوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا بندوبست بھی کیا گیا۔ شہریوں نے ایوان صدرکے عملہ کی جانب سے کئے جانیوالے انتظامات کوخوب سراہا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایوان صدر کو عوام کیلئے کھولنے کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔ شہریوں نے حفاظتی عملے سے ہاتھ بھی ملائے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پرچم اتارنے کی تقریب میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here